سوال:
مفتی صاحب ! میرے ایک دوست نے کسی کام کے پورا ہونے پر بکرا ذبح کرنے کی نذر مانی تھی، اور کام پورا ہونے پر بکرا بھی ذبح کیا تھا، لیکن میرے دوست نے اس بکرے کا گوشت خود بھی کھایا تھا، تو کیا اس کے لیے اپنی نذر کے بکرے کا گوشت کھانا درست تھا؟ براہ کرم رہنمائی فرمادیں۔
جواب: واضح رہے کہ نذر کی قربانی کا گوشت خود کھانا جائز نہیں ہے، لہذا اگر آپ کے دوست نے غلطی سے کھا لیا ہے، تو جتنا گوشت کھایا ہے، اتنی رقم صدقہ کرنا ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (321/6، ط: سعید)
ولا یاکل الناذر منھا؛فان اکل تصدق بقیمۃ ما اکل.
فتاوی عثمانی: (502/2، ط: مکتبۃ معارف القرآن)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی