سوال:
السلام علیکم، حضرت ! عمیمہ (ع پر زبر کے ساتھ) نام رکھنا کیسا ہے، اور اس کے معنے کیا ہیں؟
جواب: "عَمِیمَہ" (عین کے زبر کے ساتھ) عربی زبان کا لفظ ہے، جس کے معنی "لمبے قد والی عورت" کے آتے ہیں، لہذا معنی کے اعتبار سے لڑکی کا نام "عَمِیمَہ" (Ameemah) رکھنے کی گنجائش ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
مصباح اللغات: (ص: 550، ط: مکتبة قدوسیة)
العَمِیْمَۃُ۔ مِنَ النَّسَائِ۔ پورے قد کی لمبی عورت۔
القاموس الوحید: (ص: 1129، ط: ادارۃ اسلامیات)
العميمة: لمبے قد کی عورت۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاءالاخلاص،کراچی