عنوان: آسانی سے نکاح ہوجانے کے لئے دعا(8302-No)

سوال: مفتی صاحب ! میرا نکاح ہونے میں رکاوٹ ہے، اس رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے وظیفہ بتادیں۔

جواب: مذکورہ سلسلہ میں آپ صلی الله عليه وسلم سے کوئی خاص دعا منقول نہیں ہے، البتہ دوسری مسنون دعاؤں کے ساتھ ساتھ آپ صلوۃ الحاجت اور صلوۃ الاستخارہ کا اہتمام کریں اور حسب استطاعت صدقہ و خیرات کریں، " یا وَدُودُ" کثرت سے پڑھیں، اور نمازوں کے بعد درج ذیل دعا کا اہتمام کریں۔
رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰـتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا. (الفرقان : 74 )

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (ھود، الآیۃ: 90)
وَاسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوبُوا إِلَيْهِ إِنَّ رَبِّي رَحِيمٌ وَدُودٌo

وقولہ تعالی: (الفرقان، الآیۃ: 74)
رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًاo

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاءالاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1063 Sep 06, 2021

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.