سوال:
مفتی صاحب ! کیا حیض کی حالت میں نکاح کرنا جائز ہے؟
جواب:
نکاح کے وقت اگر عورت حالت حیض میں ہوتو دو گواہوں کی موجودگی میں ایجاب و قبول کرنے سے نکاح منعقد ہوجائے گا، چوںکہ حالتِ حیض میں جماع (ہمبستری )کرنا جائز نہیں ہے، اس لیے جب عورت حیض کے ایام میں ہو تو رخصتی کرنا احتیاط کے خلاف ہے، اور اگر کسی مجبوری سے اسی حالت میں رخصتی ہو جائے تو شوہر کے لیے اس وقت تک جماع کرنا جائزنہیں ہے، جب تک کہ عورت پاک نہ ہوجائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (البقرۃ، الآیۃ: 222)
فَاعْتَزِلُوا النِّسَاءَ فِي الْمَحِيضِ وَلَا تَقْرَبُوهُنَّ حَتَّى يَطْهُرْن....الخ
فتاوی عثمانی: (267/2، ط: مکتبہ معارف القرآن)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی