عنوان: طلاق معلق دینے کے بعد شوہر اگر مکر جائے، تو طلاق کا کیا حکم ہے؟(8353-No)

سوال: السلام علیکم، حضرت مفتی صاحب ! ایک بندے نے اپنی عورت کو مشروط طور پر طلاق دی کہ اگر تمہارے بھائی سے بائیک مانگی تو تجھے طلاق ہے، لیکن بعد میں مکر گیا کہ میں نے ایسا نہیں کہا، کئی بار ایسا ہوا ہے کہ طلاق کو مشروط کر کے مکر جاتا ہے، اگر اس کی عورت کہے کہ میں اپنے گھر والوں کو بتا رہی ہوں تو دھمکیاں دیتا ہے، تو کیا اس شخص کی مشروط طلاق واقع ہو جائے گی یا نہیں؟

جواب: 1- واضح رہے کہ اگر کوئی شخص کسی شرط کے ساتھ معلق کر کے اپنی بیوی کو طلاق دے، تو شرط کے پائے جانے کے وقت طلاق واقع ہو جاتی ہے۔
چونکہ سوال میں اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ کتنی مرتبہ شرط کے ساتھ طلاق کو معلق کیا گیا ہے اور کتنی مرتبہ وہ شرط پائی گئی اور اس پر جو طلاق معلق تھی، اس کا عدد کتنا تھا، اس لیے اس بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔

2- اگر طلاق کے بارے میں میاں بیوی دونوں کے درمیان اختلاف ہو جائے، تو شرعی حکم یہ ہے کہ بیوی شوہر کے طلاق دینے پر شرعی گواہ (دو مرد یا ایک مرد اور دو عورتیں) پیش کرے، اگر بیوی شرعی گواہ پیش کردے تو طلاق واقع ہو جائے گی، اور اگر بیوی گواہ پیش نہ کرسکے تو شوہر سے طلاق نہ دینے پر قسم لی جائے گی، اگر اس نے طلاق نہ دینے پر قسم اٹھا لی تو اس صورت میں ظاہری فیصلہ شوہر کے حق میں ہوگا، اور طلاق واقع نہیں ہوگی، لیکن اگر عورت کو تین دفعہ طلاق دینے کا یقین ہو تو وہ شوہر کو اپنے اوپر قدرت نہ دے، اور اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کی پوری کوشش کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن الدار قطنی: (باب في المرأۃ تقتل إذا ارتدت، رقم الحدیث: 4466، ط: مؤسسة الرسالة، بيروت)
عن عمران بن حصین رضي اللّٰہ عنہ قال: أمر رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم بشاہدین علی المدعي، والیمین علی المدعی علیہ۔

رد المحتار: (251/3، ط: دار الفكر، بيروت)
"والمرأۃ کالقاضي إذاسمعتہ أو أخبرہا عدل لا یحل لہا تمکینہ … فإن حلف ولا بینۃ لہا فالإثم علیہ".

الفتاوى الهندية: (420/1، ط: دار الفكر)
"و إذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقًا مثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاءالاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 855 Sep 11, 2021
talaq mualaq dene / deney ke / kay baad / bad shohat agar mukar jai / jae,too talaq ka kia hokom / hokum he?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Divorce

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.