سوال:
مفتی صاحب ! حالت جنابت سے کیا مراد ہے؟
جواب: جنابت کے لفظی معنی "دور ہونے" کے آتے ہیں، اور شرعی طور پر "حالت جنابت" سے مراد وہ حالت ہے، جس میں غسل کیے بغیر نماز وغیرہ کی ادائیگی نہ ہو سکے، جیسے احتلام ہو جانے، شہوت سے منی کے نکل جانے یا ہمبستری کرنے سے غسل کرنا واجب ہوجاتا ہے، اس حالت کو حالت جنابت (یعنی ناپاکی کی حالت) کہا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الفتاوی الخانیة: (21/1)
"الجنابة تثبت بسببین: أحدهما انفصال المنی عن شهوة والثانی الإیلاج فی الاٰدمی..."
القاموس الوحید: (ص: 238، ط: ادارہ اسلامیات، لاہور)
جنب سے جنابة دور ہونا (2) قریب ہونا
هو جنيب جنبی ہونا ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی