سوال:
بچی کا نام "عنائزہ فاطمہ" رکھنا چاہتے ہیں کیا یہ معنی کے اعتبار سے اچھا نام ہے اور کیا یہ نام رکھ سکتے ہیں؟
جواب: "عَنَائِزَہ" عربی زبان کا لفظ ہے، جس کے معنی ہیں "الگ ہونا"، "دور ہونا"، "نیزہ یا چھری مارنا"۔ معنی کے اعتبار سے "عَنَائِزَہ فاطمه" (Anaa'izah Faatimah) نام رکھنا مناسب نہیں ہے، البتہ بچی کا نام صرف "فاطمه" رکھنا درست ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القاموس الوحید: (ص: 1132، ط: ادارۃ اسلامیات)
عَنَزَ عنه: الگ ہونا، دور ہونا۔
عَنَزَ فلاناً: نیزہ یا چھری مارنا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی