سوال:
اگر پانی موجود ہو تو تیمم کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟
جواب: واضح رہے کہ صرف دو صورتوں میں تیمم کیا جاسکتا ہے:(١) پانی موجود نہ ہو (٢) پانی موجود تو ہو، لیکن اس کے استعمال پر قدرت نہ ہو، لہذا پوچھی گئی صورت میں اگر پانی موجود ہے اور اس کے استعمال پر قدرت بھی ہے تو تیمم نہیں کیا جاسکتا، البتہ اگر پانی کے استعمال پر کسی عذر (بیماری وغیرہ) کی وجہ سے قدرت نہ ہو تو ایسی صورت میں تیمم کیا جاسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیة: (28/1، ط: دار الفکر)
ولو کان یجد الماء الا انه مریض یخاف ان استعمل الماء اشتد مرضه او ابطا برؤہ یتیمم.
واللہ تعالیٰ أعلم بالصواب
دار الافتاء الاخلاص،کراچی