سوال:
السلام علیکم، میں سعودیہ عرب میں ایک ہاسٹل میں رہتا ہوں اور میں جس کمرے میں رہ رہا ہوں، اس کے اوپر اور کمرے بھی ہے، میرے واش روم کے چھت سے کبھی کبھی پانی ٹپکتا ہے، مجھے نہیں معلوم کہ یہ پانی صاف پانی کے پائپ سے لیک ہور ہا پے یا ناپاک پانی کے پائپ سے۔ اس صورت میں یہ جو چھت سے پانی کے قطرے ٹپک رہے ہیں، یہ پاک ہوں گے یا نا پاک تصور کیے جائیں گے؟
جزاک اللہ خیرا
جواب: ہاسٹل انتظامیہ سے اس کی تحقیق کروالیں کہ پانی کس پائپ سے ٹپک رہا ہے، اور پھر اس کے مطابق عمل کرلیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکريم: (النحل، الآية: 43)
فَسَۡٔلُوٓاْ أَهۡلَ ٱلذِّكۡرِ إِن كُنتُمۡ لَا تَعۡلَمُونَo
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی