سوال:
السلام علیکم، حضرت ! کیا میں اپنے نواسے یا نواسی کا عقیقہ اپنے پیسوں سے کر سکتا ہوں؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں اور دعا کی درخواست بھی ہے، اللہ تعالیٰ آپ حضرات کو جزائے خیر عطا فرمائے، آمین
جواب: اگر آپ اپنے نواسے یا نواسی کا عقیقہ بچہ کے والدین کی اجازت سے اپنے مال سے کرنا چاہیں، تو کرسکتے ہیں، عقیقہ ہوجائے گا، البتہ اگر والدین صاحبِ استطاعت ہوں، تو ان کو اپنے بچے کا عقیقہ خود کرنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن ابی داؤد: (رقم الحدیث: 2842، ط: دار الفکر)
من ولد له ولد فاحب ان ينسک عنه فلينسک عن الغلام شاتين و عن الجاريه شاه۔
فتاویٰ رحیمیہ: (62/10، ط: دار الاشاعت)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی