عنوان: بیوی، تین بیٹیوں اور ایک بہن کے درمیان میراث کی تقسیم(8583-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! رہنمائی فرمائیں کہ زید کی ملکیت میں ایک مکان تھا، ورثاء میں بیوی، ایک ہمشیرہ زندہ، (3 بہنیں پہلے مر چکی ہیں) اور 3 بیٹیاں ہیں، اس کی وفات کے بعد وراثت کی تقسیم کس طرح ہوگی؟

جواب: السلام علیکم، مفتی صاحب ! رہنمائی فرمائیں کہ زید کی ملکیت میں ایک مکان تھا، ورثاء میں بیوی، ایک ہمشیرہ زندہ، (3 بہنیں پہلے مر چکی ہیں) اور 3 بیٹیاں ہیں، اس کی وفات کے بعد وراثت کی تقسیم کس طرح ہوگی؟
مرحوم کی تجہیز و تکفین کے جائز اور متوسط اخراجات، قرض کی ادائیگی اور اگر کسی غیر وارث کے لیے جائز وصیت کی ہو، تو ایک تہائی (1/3) میں وصیت نافذ کرنے کے بعد کل جائیداد منقولہ اور غیر منقولہ کو بہتر (72) حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے بیوہ کو نو (9)، تین بیٹیوں میں سے ہر ایک بیٹی کو سولہ (16) اور بہن کو پندرہ (15) حصے ملیں گے، جبکہ مرحوم کی جن تین بہنوں کا انتقال مرحوم کی زندگی میں ہوا ہے، ان کے ورثاء کو مرحوم کی میراث سے کچھ نہیں ملے گا۔
فیصد کے اعتبار سے تقسیم اس طرح ہوگی:
بیوہ کو % 12.5 فیصد
ہر ایک بیٹی کو % 22.22 فیصد
بہن کو % 20.83 فیصد ملے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الایۃ: 11)
يُوصِيكُمُ اللّهُ فِي أَوْلاَدِكُمْ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنثَيَيْنِ فَإِن كُنَّ نِسَاءً فَوْقَ اثْنَتَيْنِ فَلَهُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَكَ وَإِن كَانَتْ وَاحِدَةً فَلَهَا النِّصْفُ۔۔۔۔الخ

و قوله تعالی: (النساء، الایۃ: 12)
فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُم ۚ مِّن بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ ۗ... الخ

الفتاوی الھندیۃ: (451/6، ط: دار الفكر)
وعصبة مع غيره وهي كل أنثى تصير عصبة مع أنثى أخرى كالأخوات لأب وأم أو لأب يصرن عصبة مع البنات أو بنات الابن، هكذا في محيط السرخسي مثاله بنت وأخت لأبوين وأخ أو إخوة لأب فالنصف للبنت والنصف الثاني للأخت ولا شيء للإخوة؛ لأنها لما صارت عصبة نزلت منزلة الأخ لأبوين.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 948 Oct 10, 2021
biwi teen / three / 3 betio / daughters or aik sister ke / kay darmian miras ki / ke taqseem

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.