عنوان: "اللہ اللہ" کا ذکر کرنے کا حکم(8599-No)

سوال: مفتی صاحب ! اللہ اللہ ذکر کرنا کیسا ہے؟

جواب: بعض حضرات صوفیاء کے تجربات سے یہ بات ثابت ہے کہ "اللہ اللہ" کا ذکر اصلاحِ باطن کے لیے نہایت مفید ہے، اور اس طریقہ پر ذکر کرنے سے دل جلدی اثر لیتا ہے، چناچہ ایک حدیث سے ان کلمات کی برکات کا ثبوت بھی ملتا ہے، جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی، جب تک کہ زمین میں اللہ اللہ کہا جا رہا ہو گا۔‘‘ (صحیح مسلم)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح مسلم: (رقم الحدیث: 148، 131/1، ط: دار إحياء التراث العربي)
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى لَا يُقَالَ فِي الْأَرْضِ: اللهُ، اللهُ

فتح الملہم: (290/1، ط: مکتبۃ دار العلوم کراتشی)
قلت وفي تکریری الاسم إشارة إلی مشروعیة ذکر اللہ عز وجل باسمہ المفرد والرعد علی من زعم نفي کونہ مشروعا ومحمودا کالحافظ ابن تیمیة في فتاواہ فإنہ قد أطنب إطنابا بلیغًا في إبطال مشروعیتہ ہذا الذکر وکأنہ رحمہ اللہ قدر ذہل عن حدیث الباب فسبحان من لا ینام ولا ینسی

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 758 Oct 14, 2021
ALLAH ALLAH ka zikar karne ka hukum / hukm

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.