سوال:
مفتی صاحب! شریعت محمدیہ میں کٹّے (بھینسے) کی قربانی کا کیا حکم ہے؟ کیونکہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اس کی قربانی جائز نہیں ہے، براہ کرم آپ صحیح رہنمائی فرمادیں۔
جواب: کٹّا (بھینسا) اگر دو سال کا ہوچکا ہو تو اس کی قربانی جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الهداية: (359/4، ط: دار إحياء التراث)
«ويدخل في البقر الجاموس لأنه من جنسه»
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی