سوال:
میں نے ایک قسم کھائی تھی اور اس کے ساتھ یہ کہا تھا "اگر میں نے قسم توڑدی تو میں فیس بک کو ڈلیٹ کر دوں گا" کیا اب میں دوبارہ فیس بک استعمال کرسکتا ہوں؟
جواب: مذکورہ الفاظ نذر کے ہیں، لیکن چونکہ "فیس بک ڈلیٹ" کرنا کوئی عبادتِ مقصودہ نہیں ہے، اس لیے یہ نذر منعقد نہیں ہوئی، لہذا ان الفاظ کی وجہ سے آپ پر کوئی چیز لازم نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (كتاب الأيمان، 736/3، ط: دار الفکر)
(ولم يلزم) الناذر (ما ليس من جنسه فرض كعيادة مريض وتشييع جنازة ودخول مسجد) ولو مسجد الرسول - صلى الله عليه وسلم - أو الأقصى لأنه ليس من جنسها فرض مقصود وهذا هو الضابط كما في الدرر.
الھندیة: (الباب السادس في النذر، 208/1، ط: دار الفکر)
الأصل أن النذر لا يصح إلا بشروط (أحدها) أن يكون الواجب من جنسه شرعا فلذلك لم يصح النذر بعيادة المريض.
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی