عنوان: بیوی سے کہا "میں تجھے طلاق" اور پھر رک گیا، تو اس کا کیا حکم ہوگا؟(8638-No)

سوال: مفتی صاحب ! اگر شوہر بیوی کو غصہ میں "میں تمہیں طلاق" کہہ کر رک جائے، تو کیا اس سے طلاق واقع ہوجائے گی؟

جواب: سوال میں پوچھی گئی صورت میں اگر شوہر نے صرف یہ الفاظ کہے "میں تمہیں طلاق" اور حکم نہیں لگایا، بلکہ جملہ ادھورا چھوڑ دیا ہے، تو مذکورہ الفاظ کہنے سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی ہے، البتہ ایسے جملے کہنے سے سخت احتیاط برتنی چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

بدائع الصنائع: (141/3، ط: دار الکتب العلمیۃ)
ومنها الإضافة إلى المرأة في صريح الطلاق حتى لو أضاف الزوج صريح الطلاق إلى نفسه بأن قال: أنا منك طالق، لا يقع الطلاق وإن نوى

رد المحتار: (250/3، ط: سعید)
"لكن لا بد في وقوعه قضاءً وديانةً من قصد إضافة لفظ الطلاق إليها"۔

کذا فی فتاویٰ بنوری تاؤن: رقم الفتوی: 144203201490

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1146 Oct 22, 2021
biwi / wife / zoja se / say kaha "may / mein tujhe talaq" or phir ruk gaya,to is ka kia hokom / hokum hoga?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Divorce

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.