عنوان: کیا بلیوں کو گھر سے بھگانے کا کوئی وظیفہ ہے؟(8688-No)

سوال: السلام علیکم، ایک کام کے لیے وظیفہ پوچھنا تھا کہ ہمارے گھر میں بے تحاشہ بلیاں ہیں اور گھر چھوٹا سا ہے، جس کی وجہ سے ہم بہت پریشان ہیں، ان بلیوں کو مارنا یا کہیں چھوڑنے کو دل نہیں مانتا، لہذا کوئی ایسا وظیفہ بتادیں کہ جس کے گھر میں لگانے سے یہ بلیاں خود ہی گھر چھوڑ کر چلی جائیں۔ ہم آپ کے جواب کے بے صبری سے منتظر ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا

جواب: واضح رہے کہ ہر چیز کے لئے وظیفہ نہیں ہوتا ہے، بلکہ اس کے لئے تدبیر اختیار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
لہذا آپ بلیوں کو اپنے گھر سے بھگانے کے لئے کوئی ایسی تدبیر اختیار کریں، جس سے بلیاں آپ کے گھر سے دور ہوجائیں، مثلاً: انہیں کسی دور میدان وغیرہ میں چھوڑ آئیں۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی


Print Full Screen Views: 1503 Oct 31, 2021

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.