سوال:
ویسے تو وظائف کی کتابوں میں سینکڑوں وظائف ایسے ہیں، جو مجرب ہیں، ان میں سے ایک عمل حضرت مولانا احمد علی لاہوری رحمہ اللہ نے لکھا ہے، وہ یہ کہ قرآن مجید میں 106 لفظ "مبین" یعنی آیات "مبین" ہیں، اگر اس کا ورد کیا جائے اور مقاصد میں کامیابی کی دعا کی جائے تو ان شاء اللہ 100 فیصد کامیابی ہوگی۔
مفتی صاحب! کیا یہ عمل کرنا درست ہے؟
جواب: جو وظائف سلفِ صالحین کے آزمودہ ہیں، ان وظائف کو فرض یا واجب سمجھے بغیر پڑھ سکتے ہیں، تاہم بہتر یہ ہے کہ کسی متبع سنت بزرگ کی رہنمائی میں وظائف مقرر کروا لیے جائیں، تو فائدے کی امید زیادہ ہے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی