عنوان: شوہر کی رضامندی کے بغیر خلع لینا(8726-No)

سوال: میری بیوی نے میری اجازت کے بغیر خلع لے کر دوسری شادی کرلی ہے، معلوم یہ کرنا ہے کہ یہ دوسرا نکاح درست ہوا یا نہیں؟

جواب: خلع دیگر مالی معاملات کی طرح ایک مالی معاملہ ہے، جس طرح دیگر مالی معاملات معتبر ہونے کے لیے جانبین ( عاقدین) کی رضامندی ضروری ہوتی ہے، اسی طرح شریعت میں خلع معتبر ہونے کے لیے بھی زوجین ( میاں بیوی) کی رضامندی ضروری ہے۔
شوہر کی اجازت اور رضامندی کے بغیر بیوی اگر عدالت سے خلع لے لے، جبکہ شوہر عدالت میں حاضر نہ ہوا ہو اور نہ اس نے زبانی یا تحریری طور پر خلع کو قبول کیا ہو، تو اس کو شرعاً خلع نہیں کہا جاسکتا۔

ہاں ! تنسیخ نکاح کے لیے جو شرائط شریعت نے معتبر قرار دی ہیں، اگر فیصلہ کرتے ہوئے ان تمام شرائط کی رعایت رکھی گئی ہو، تو ایسے عدالتی فیصلہ کو شرعاً تنسیخِ نکاح قرار دیا جاسکتا ہے، تنسیخِ نکاح ہونے کی صورت میں شوہر اور بیوی کے درمیان جدائی ہو جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (البقرۃ، الایۃ: 229)
الطَّلَاقُ مَرَّتَانِ فَإِمْسَاكٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِيحٌ بِإِحْسَانٍ وَلَا يَحِلُّ لَكُمْ أَنْ تَأْخُذُوا مِمَّا آتَيْتُمُوهُنَّ شَيْئًا إِلَّا أَنْ يَخَافَا أَلَّا يُقِيمَا حُدُودَ اللَّهِ فَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا يُقِيمَا حُدُودَ اللَّهِ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا فِيمَا افْتَدَتْ بِهِ تِلْكَ حُدُودُ اللَّهِ فَلَا تَعْتَدُوهَا وَمَنْ يَتَعَدَّ حُدُودَ اللَّهِ فَأُولَئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَo

رد المحتار: (441/3، دار الفکر)
وأما ركنه فهو كما في البدائع: إذا كان بعوض الإيجاب والقبول؛ لأنه عقد على الطلاق بعوض فلاتقع الفرقة ولايستحق العوض بدون القبول".

بدائع الصنائع: (145/3، ط: سعید)
واما رکنہ فھو الایجاب والقبول؛ لانہ عقد علی الطلاق بعوض فلا تقع الفرقۃ، ولا یستحق العوض بدون القبول۔

الفقہ الاسلامی و ادلتہ: (7015/9، دار الفکر)
وقد اعتبر الحنفية ركن الخلع هو الإيجاب والقبول؛ لأنه عقد على الطلاق بعوض، فلا تقع الفرقة ولا يستحق العوض بدون القبول۔

الموسوعۃ الفقہیۃ الکویتیۃ: (231/41، ط: دار السلاسل)
ينتهي النكاح وتنفصم عقدته بأمور: منها ما يكون فسخا لعقد النكاح يرفعه من أصله أو يمنع بقاءه واستمراره، ومنها ما يكون طلاقا أو في حكمه۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1376 Nov 07, 2021

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Divorce

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.