سوال:
نماز میں التحیات (تشہد) پڑھنا واجب ہے، لیکن اگر کسی کو التحیات (تشہد) پڑھنا ہی نہیں آتی تو وہ کیا کرے؟ رہنمائی فرمادیں۔
جواب: واضح رہے کہ قعدہ اولیٰ اور قعدہ اخیرہ میں تشہد پڑھنا واجب ہے، اگر مکمل یا تشہد کا بعض حصہ نہیں پڑھا تو واجب کے چھوٹ جانے کی وجہ سے سجدہ سہو کرنا واجب ہوگا، لہذااگر کسی کو التحیات یاد نہ ہو تو اسے چاہیے کہ وہ جلد از جلد التحیات یاد کر نے کی کوشش کرے، اگر یاد کرنے میں کوتاہی کرے گا تو گناہ گار ہوگا۔
ذکر کردہ صورت میں آپ کو جتنی التحیات یاد ہے اسے پڑھ لیا کریں اور پھر قعدہ اخیرہ میں تشہد کی مقدار بیٹھنے کے بعد سجدہ سہو کر کے نماز پوری کر لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (466/1)
"(والتشهدان) ويسجد للسهو بترك بعضه ككله، وكذا في كل قعدة في الأصح؛ إذ قد يتكرر عشراً.
(قوله: والتشهدان) أي تشهد القعدة الأولى وتشهد الأخيرة".
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی