سوال:
سعودی عرب سے ایک شخص عید کے تیسرے دن پاکستان آیا، جبکہ پاکستان میں عید کا دوسرا دن تھا تو کیا وہ پاکستان میں عید کے تیسرے دن اپنی قربانی کر سکتا ہے، کیونکہ اس شخص کا سعودی عرب کے حساب سے چوتھا دن ہے؟
جواب: اگر کوئی شخص سعودی عرب سے پاکستان آئے تو وہ پاکستان میں عید کے تین دنوں میں سے کسی بھی دن قربانی کرسکتا ہے، چاہے سعودی عرب میں عید کے ایام گزر چکے ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
بدائع الصنائع: (198/4، ط: دار احیاء التراث العربی)
"وأیام النحر ثلاثۃ: یوم الأضحی وہو الیوم العاشر من ذی الحجۃ، والحادی عشر، والثانی عشر بعد طلوع الفجر من الیوم الأول إلٰی غروب الشمس من الیوم الثانی عشر"۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی