عنوان: عربی زبان میں اللہ تعالیٰ کے لیے تعریفی کلمات(108781-No)

سوال: مفتی صاحب ! عربی زبان میں وہ کون سے کلمات ہیں، جن کلمات سے اللہ رب العزت کی تعریف بیان کی جاسکے؟

جواب: قرآن کریم میں جابجا اللہ تعالیٰ کی بڑائی اور تعریف موجود ہے، عربی زبان میں اللہ تعالیٰ کی تعریف بیان کرنے کے لیے قرآن کریم ایک بہترین ذریعہ ہے، مثلاً سورۃ الفاتحہ، سورۃ الاخلاص اور سورۃ الحشر کی آخری تین آیات اور دیگر آیات میں اللہ تعالیٰ کی بڑائی اور تعریف موجود ہے، اس کے علاوہ اللہ تعالی کو اپنی تعریف میں یہ کلمات بہت محبوب ہیں:
" سبحان اللہ والحمدللہ ولا الہ الا اللہ واللّٰہ اکبر"

ان کلمات کے ذریعے بھی اللہ تعالیٰ کی تعریف بیان کی جاسکتی ہے۔

دلائل:




سنن الترمذی:(رقم الحدیث:3597)
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ : لَأَنْ أَقُوْلَ : سُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَکْبَرُ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِمَّا طَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ۔

الصحیح لمسلم:(رقم الحدیث:2137)
عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ : أَحَبُّ الْکَلَامِ إِلَی اللهِ أَرْبَعٌ : سُبْحَانَ اللهِ، وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَاللهُ أَکْبَرُ، لَا یَضُرُّکَ بِأَيِّهِنَّ بَدَأْتَ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی
Print Full Screen Views: 194

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2022.