سوال:
ایک شخص کے ورثاء میں صرف بیٹیاں اور بہنیں تھیں، جن میں سے ایک بہن اس شخص کی زندگی میں فوت ہو گئی، کیا مذکورہ شخص کی میراث میں اس فوت شدہ بہن کے بچے حصہ پائیں گے؟
جواب: واضح رہے کہ مرحوم کی زندگی میں جس رشتہ دار کا انتقال ہو جائے، اس کا مرحوم کے ترکہ میں کوئی حصہ نہیں ہوتا، لہذا پوچھی گئی صورت میں جس بہن کا انتقال بھائی کی زندگی میں ہو گیا تھا، اس کے بچوں کو ماموں کی میراث میں سے کچھ حصہ نہیں ملے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (758/6، ط: دار الفکر)
وشروطه ثلاثة: موت مورث حقيقةً أو حكمًا كمفقود أو تقديرًا كجنين فيه غرة، ووجود وارثه عند موته حيًّا حقيقةً أو تقديرًا كالحمل، والعلم بجهل إرثه.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی