عنوان: زندگی میں داماد کو ہبہ کی گئی زمین کا حکم(8787-No)

سوال: السلام علیکم، میرے نانا نے اپنی زندگی میں میرے والد صاحب کو (جو ان کے بھائی کے بیٹے اور داماد تھے) اپنی زمین سے کچھ حصہ ہبہ کرا تھا، ہبہ کی وجہ یہ تھی کہ نانا کا کوئی بیٹا نہیں تھا اور میرے والد نے انتھک محنت کر کے ان کی بنجر زمین کو آباد کردیا تھا، باقاعدہ کاغذات ہمارے پاس ہے کہ نانا نے والد کے من کردی تھی، اور جب نانا کو گاڑی خریدنی تھی، تب انہوں نے اپنے حصہ کی زمین گروی رکھنا چاہی، لیکن میرے والد نے اپنی زمین گروی رکھنے سے منع فرما دیا تھا۔
اب میرے والد بھی انتقال کرگئے اور نانا کے انتقال سے پہلے کسی کے پوچھنے پر کہ آپ نے ان کو زمین ہبہ نہیں کی، تو نانا اس وقت مکر گئے، مگر صرف زبانی مکرنا تھا، اب نانا بھی انتقال کرگئے ہیں، ہمارے پاس گواہ بھی موجود ہیں، جو اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ نانا نے میرے والد کے نام کردی تھی اور ہمارے پاس کاغذات بھی موجود ہیں۔
معلوم یہ کرنا ہے کہ جو زمین نانا نے میرے والد کو ہبہ کی تھی، وہ ہمیں ملے گی یا نہیں؟ براہ کرم شریعت کی روشنی میں رہنمائی فرمادیں۔

جواب: واضح رہے کہ اگر کوئی شخص زندگی میں اپنی زمین کسی شخص کے نام کر دے، اور زمین کا تصرف یا قبضہ نہ دے، تو محض نام کرنے کی وجہ سے وہ شخص شرعی طور پر اس زمین کا مالک نہیں ہوتا، بلکہ وہ زمین بدستور ہبہ کرنے والے شخص کی ہی ملکیت شمار ہوتی ہے، ہبہ تام (مکمل) ہونے کے لیے زمین پر قبضہ دینا ضروری ہے۔
لہذا ذکر کردہ صورت میں اگر آپ کے نانا نے آپ کے والد کے نام زمین کرنے کے ساتھ ساتھ اس زمین کو آپ کے والد کے قبضے اور تصرف میں دے دیا تھا، تو یہ زمین شرعی طور پر آپ کے والد مرحوم کی تصور کی جائے گی، اور اس میں آپ کے والد کے تمام ورثاء کو میراث میں شرعی حق حاصل ہوگا، اور اگر قبضہ نہیں دیا تھا، تو وہ زمین آپ کے نانا کی ملکیت شمار ہوگی اور اس زمین میں آپ کے نانا کے تمام ورثاء کا میراث میں شرعی حق ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (689/5)
"بخلاف جعلته باسمك فإنه ليس بهبة"۔

الفتاوی الھندیۃ: (الباب الثانی فیما یجوز من الھبۃ، 378/4، ط: رشیدیہ)
’’لا يثبت الملك للموهوب له إلا بالقبض هو المختار،هكذا في الفصول العمادية‘‘.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 954 Nov 18, 2021
zindagi may / mein damad ko hiba ki gai zameen ka hokom / hokum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.