عنوان: بغیر گواہوں کے صرف اللہ کو گواہ بنا کر نکاح کرنا(8808-No)

سوال: ہم دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، ہم نے اذان کے وقت اللہ کو گواہ بناتے ہوئے ایک دوسرے کو تین مرتبہ قبول کرلیا ہے، کیا ہمارا نکاح ہوگیا ہے؟

جواب: واضح رہے کہ نکاح منعقد ہونے کے لئے مجلسِ نکاح میں شرعی گواہوں ( دو مرد یا ایک مرد اور دو عورتوں) کا موجود ہونا شرط ہے۔
ذکر کردہ صورت میں چونکہ آپ دونوں نے بغیر گواہوں کے ایجاب و قبول کیا ہے، لہذا یہ نکاح منعقد ہی نہیں ہوا، اس لیے آپ دونوں بدستور ایک دوسرے کے لیے حرام ہیں۔
آپ کو چاہیے کہ اس پر توبہ و استغفار کریں، اور اگر آپ دونوں نکاح کرنا چاہتے ہیں، تو باقاعدہ شرعی گواہوں کی موجودگی میں نکاح کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (178/1، ط: سعید)
’’(و) شرط (حضور) شاهدين (حرين) أو حر وحرتين (مكلفين سامعين قولهما معا) على الأصح (فاهمين) أنه نكاح على المذهب‘‘.

الهداية: (185/1)
"ولاینعقد نکاح المسلمین إلا بحضور شاهدین حرین عاقلین بالغین مسلمین رجلین أو رجل، و امرأتین".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1289 Nov 21, 2021
baghair gawaho kay / ke sirf Allah ko gawah bana kar nikah karna

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Nikah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.