سوال:
میرے سسرال والوں نے میری بیٹی کا نام "اشمیرا" رکھا ہے، میں اس نام کا مطلب جاننا چاہتا ہوں، گھر میں امن برقرار رکھنے کے لیے میں اس کا نام نہیں بدل سکتا۔ رہنمائی فرمادیں۔
جواب: کافی تلاش کے باوجود "اشمیرا" (Ashmeeraa) یا "اشمیرہ" (Ashmeerah)نام عربی، اردو اور فارسی زبان کی لغات میں نہیں مل سکا، لہذا گھر والوں کو سمجھایا جائے کہ یہ نام رکھنے کے بجائے بہتر یہ ہے کہ کسی صحابیہ کے نام پر بچی کا نام رکھ لیا جائے، تاکہ اس برگزیدہ ہستی کی نسبت اور ان کے نام کی برکت حاصل ہو جائے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی