سوال:
سوال یہ ہے کہ جیسے ٹائی باندھنے یا پینٹ شرٹ پہننے وغیرہ میں کفار کی مشابہت ہے، کیا اسی طرح موزے (Socks) پہننے اور موزے پہن کے نماز پڑھنے میں بھی غیروں کی مشابہت ہے؟
جواب: واضح رہے کہ محض موزے پہننے سے کفار کے ساتھ مشابہت لازم نہیں آتی ہے، لہذا ان کو ہمیشہ پہن کر رکھنا یا وضو کرکےان کو پہن کر نماز پڑھنے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
مختصر القدوری: (17/1، ط: دار الکتب العلمیۃ)
المسح على الخفين جائز بالسنة من كل حدث موجب للوضوء إذا لبس الخفين على طهارة كاملة ثم أحدث
المبسوط للسرخسی: (49/4، ط: دار المعرفۃ)
يجوز الصلاة مع الخفين أو النعلين إذا كانا طاهرين
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی