سوال:
مفتی صاحب! ہماری ساڑھے تین سال کی بچی ہے، کبھی بہت ضد کرتی ہے، اس کی ضد ختم ہو جائے، کچھ رہنمائی فرمادیں۔
جواب: واضح رہے کہ اس عمر میں بچے عام طور پر ضد کرتے ہی ہیں، اس لئے اس میں پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے، البتہ اگر بچی بہت زیادہ ضدی ہو تو آپ کو چاہیے کہ آپ اپنی بچی پر پیار و محبت کے ساتھ ساتھ رعب بھی رکھیں، تاکہ بچی کے اخلاق بگڑ نہ جائیں، نیز ضد دور کرنے کے لئے بچی پر درج ذیل آیت پڑھنے کا اہتمام کریں۔ وخشَعَتِ الاَصْوَاتُ لِلرَّحمٰنِ فَلاَ تَسْمَعُ إِلا ہَمْسًا (سورہ طہ : آیت نمبر 108)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
اعمال قرآنی: (ص: 134)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی