عنوان: آنکھوں پر آئی لائنر (Eye liner) لگا ہونے کی صورت میں وضو کا حکم(8923-No)

سوال: آئی لائنر (Eye liner) لگا ہوا ہو تو کیا وضو ہو جائے گا یا آئی لائنر کو ہٹانا پڑے گا؟

جواب: واضح رہے کہ وضو میں جِلد تک پانی کا پہنچانا ضروری ہے، ورنہ وضو نہیں ہوگا، لہذا اگر آنکھوں پر آئی لائنر (Eye liner) لگا ہونے کی صورت میں پانی جِلد تک پہنچ جاتا ہے تو اس صورت میں آئی لائنر کو ہٹائے بغیر بھی وضو درست ہوجائے گا، اور اگر آئی لائنر لگا ہونے کی صورت میں پانی جِلد تک نہیں پہنچتا تو ایسی صورت میں آئی لائنر کو ہٹائے بغیر وضو درست نہیں ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفتاوی الھندیۃ: (5/1، ط: دار الفکر، بیروت)
"لو كان عليه جلد سمك او خبز ممضوغ قدجف فتوضا ولم يصل الماء إلى ماتحته لم يجز لأن التحرز عنه ممكن، كذا فى المحيط ".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1025 Dec 15, 2021
kia ankho / ankhon per / par eyeliner laga hone / honay ki sorat me / may / mein wazo hojai ga?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Purity & Impurity

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.