سوال:
غسل میں دانتوں کے اوپر جو سفید میل سا جمع ہو جاتا ہے اور وہ ایک یا دو دفعہ برش کرنے سے نہیں جاتا، بلکہ بہت زیادہ برش کرنے سے صاف ہوتا ہے، جس میں بہت زیادہ وقت لگ جاتا ہے اور کبھی کبھی مسوڑوں سے خون بھی آجاتا ہے تو کیا صرف ایک دفعہ برش کرنے کے بعد اچھی طرح کلی کرنے سے غسل ہو جائےگا؟
جواب: ذکر کردہ صورت میں اگر دانتوں کے میل یا داغ کی تہہ ایسے جم گئی ہو کہ سخت چیز سے صاف کرنے سے بھی دور نہ ہوتی ہو، بلکہ خون نکل آتا ہو تو میل کی ایسی تہہ کو دور کرنا ضروری نہیں ہے، اس لئے کہ وہ دانتوں کا حصہ بن گئی ہے، لہذا میل کی ایسی تہہ پر پانی بہا دینا ہی کافی ہے، ایسا کرنے سے غسل ہوجائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (152/1، ط: دار الفکر)
(ويجب) أي يفرض (غسل) كل ما يمكن من البدن بلا حرج مرة كأذن.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی