سوال:
السلام علیکم، میری ذاتی ملکیتی زمین ہے، کسی نے وہاں بغیر پوچھے میت کی تدفین کی ہے، کیا اس طرح کرنا جائز ہے؟ شرعی رہنمائی فرمادیں۔
جواب: اگر کسی کی مملوکہ زمین میں اسکی اجازت کے بغیر میت کی تدفین کردی جائے، تو مالک کو اختیار ہے، کہ اپنی زمین سے میت نکلوادے، یا زمین برابر کردے، البتہ اگر مالک قبر کو باقی رکھنے کی اجازت دیدے، تو اس کے لئے باعث اجر و ثواب ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (باب صلوٰۃ الجنائز، 238/2، ط: سعید)
یخیر المالک بین خراجہ و مساواتہ بالارض کما جاز ذرعہ والبناء علیہ اذا بلی وصار ترابا زیلعی۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی