سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب ! اُمید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔
برائے مہربانی “علیحہ یا علیھا ” نام کے مفہوم سے آگاہ کیجئے گا، اور یہ بھی رہنمائی کیجئے گا کہ کیا یہ نام رکھنا بہتر ہے کہ نہیں؟
جزاک اللہ خیرا
جواب: عربی زبان میں "علیحہ" کا کوئی معنی نہیں ہے، اور "علیہا" اسم (یعنی کوئی نام) نہیں ہے، بلکہ "علی" (حرف) اور "ھا" ضمیر کا مجموعہ ہے، جس کا معنی ہے: "اس پر"، لہذا "علیحہ"(Aleehah) اور "علیہا" (Alaihaa) دونوں نام رکھنا مناسب نہیں ہے، بلکہ بہتر یہ ہے کہ امہات المؤمنین یا صحابیات رضوان اللہ علیہن اجمعین کے مبارک ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیا جائے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالإفتاء الاخلاص،کراچی