عنوان: عورت اگر نکاح کے گواہ فراہم کرے، تو کیا نکاح ہوجائے گا؟(9190-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحبان! امید ہے کہ آپ سب حضرات خیریت سے ہونگے، میں پہلے بھی آپ حضرات سے اپنی سابقہ طلاق کے معاملے میں رجوع کرچکی ہوں، اس بارمعاملہ کچھ مختلف ہے اور وہ یہ ہے کہ ایک لڑکا مجھ سے نکاح کرنا چاہتا ہے، پڑھا لکھا، نیک سیرت اور باکردار شخصیت کا مالک ہے، مگر اس کے ساتھ کچھ مسئلے ہیں اور وہ یہ کہ والد صاحب کے ہوتے ہوئے یتیمی والی زندگی گزارنے پر مجبور ہے، اس کے والد نے اپنی پہلی بیوی کی وفات کے بعد دوسری شادی کرلی تھی، جس سے اولاد بھی ہے، سوتیلی ماں کا اس کے ساتھ سلوک بھی اچھا نہیں ہے اور باپ نے بھی آنکھیں پھیر لی ہیں، وہ اکیلا ہے اور ایک مہینے کے اندر نکاح کرنا چاہتا ہے، کیونکہ اگلے ماہ اس کا دبئی کا ویزا ہے، اس لیے چاہتا ہے کہ ابھی نکاح کرکے دبئی چلا جائے، پھر واپسی ایک سال بعد ہوگی۔
اس کا کہنا ہے کہ تمھہیں خرچہ بھی بھیجتا رہوں گا اور اس دوران مجھے اپنی والدہ کے ساتھ ہی رہنا ہوگا، پھر سال بعد واپسی پر وہ مجھے دبئی ساتھ لے جانے پر بھی راضی ہے۔
کیا میں ایسے شخص کی نکاح کی دعوت قبول کرسکتی ہوں، اس کے پاس گواہ بھی موجود نہیں، تو کیا اگر میں اپنی طرف سے گواہ میسر کردوں، تو نکاح ہوجائے گا؟ برائے مہربانی اس مسئلہ میں میری رہنمائی فرمادیجیئے۔ جزاک اللہ خیراً

جواب: نکاح کے صحیح ہونے کے لئے دو مسلمان، عاقل، بالغ مردوں یا ایک مرد اور دو عورتوں کا نکاح کی مجلس میں موجود ہونا ضروری ہے، یہ ضروری نہیں کہ وہ گواہان مرد کے جاننے والے ہوں، یا مرد ان کا انتظام کرے۔
لہذا پوچھی گئی صورت میں مذکورہ شخص سے آپ نکاح کرسکتی ہیں، بشرطیکہ کوئی شرعی مانع موجود نہ ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھدایہ: (325/2، ط: مکتبہ رحمانیہ)
النکاح ینعقد بالایجاب والقبول بلفظین یعبر بہما عن الماضی،.....ولاینعقد نکاح المسلمین الا بحضور شاہدین حرین عاقلین بالغین مسلمین رجلین اورجل وامرأتین عدولا کانوا او غیر عدول او محدودین فی القذف۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 610 Jan 21, 2022
aurat / orat / lady/ woman agar nikah k / kay gawah / gawaah faraham kare / karey, to kia nikah hojai / hojaye ga?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Nikah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.