عنوان: بھابھی کے متروکہ سامان کا حقدار کون ہوگا؟(9203-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! ایک مسئلہ میں آپ کی رائے چاہیے تھی کہ گزشتہ سال (last year) میری بھابی کا انتقال ہوگیا ہے، وہ اپنے والدین کی گود لی ہوئی (adopted child) بیٹی تھیں، شادی کے موقع پر ان کو ان کے والدین کی طرف سے سونے (gold) کا سیٹ ملا تھا، میرے بھائی نے بھی ان کو ایک gold کا سیٹ دیا تھا، اب ان کے انتقال (death) کے بعد یہ گولڈ کے سیٹ کس کے ہوں گے؟ برائے کرم رہنمائی فرمادیں۔

جواب: آپ کی بھابھی کا متروکہ تمام سامان ان کے شرعی ورثاء (جن میں ان کے شوہر بھی شامل ہیں) میں شریعت کے میراث کے قانون کے مطابق تقسیم ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (758/6، ط: دار الفکر)
وشروطه ثلاثة: موت مورث حقيقةً أو حكمًا كمفقود أو تقديرًا كجنين فيه غرة، ووجود وارثه عند موته حيًّا حقيقةً أو تقديرًا كالحمل، والعلم بجهل إرثه.

السراجی فی المیراث: (ص: 2، ط: مطبع علمی)
تتعلق بترکۃ المیت حقوق اربعۃ مرتبۃ، الاول یبدأ بتکفینہ وتجہیزہ من غیر تبذیر و لا تقتیر،ثم تقضی دیونہ من جمیع مابقی من مالہ، ثم تنفذ وصایاہ من ثلث مابقی بعد الدین، ثم یقسم الباقی بین ورثتہ بالکتاب والسنۃ واجماع الامۃ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 357 Jan 24, 2022
bhabhi k / kay matroka saman ka haqdar kon hoka?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.