عنوان: بھابھی کی میراث میں دیور کا حصہ(9214-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! میرے چچا چچی سے پانچ سال پہلے فوت ہوگئے تھے، اور ان کی میراث بھی تقسیم ہوگئی تھی، اب چند دن پہلے میری چچی فوت ہو گئ ہیں، انکے والدین زندہ نہیں ہیں اور نہ کوئی بھائی ہے، صرف دو بہنیں ہیں، جو کہ شادی شدہ ہیں اور ان کے دو دیور بھی زندہ ہیں، کیا انکی جائیداد میں سے دیوروں کو حصہ ملے گا؟

جواب: واضح رہے کہ بھابھی کی میراث میں دیور کا کوئی حصہ مقرر نہیں ہے، لہذا بھابھی کی میراث صرف ان کے شرعی ورثاء میں شریعت کے میراث کے قانون کے مطابق تقسیم ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیۃ: (الباب الثانی فی ذوی الفروض، 447/6، ط: دار الفکر)
و يستحق الإرث بإحدى خصال ثلاث: بالنسب و هو القرابة، و السبب وهو الزوجية، والولاء.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 836 Jan 25, 2022
babhi ki meras me / mein dewar ka hisa

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.