عنوان: والدہ کا بیٹے کے انتقال کے بعد ہبہ (Gift) کی ہوئی زمین اور دکان کی واپسی کا مطالبہ کرنا (9243-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! ایک شخص کی والدہ نے اپنے ایک بیٹے کے نام زمین اور دوکان منتقل کر دی، بیٹے کا انتقال ہو گیا ہے، اب والدہ کا اصرار ہے کہ اس مرحوم بیٹے کی بیوہ وہ جائیداد واپس والدہ کو لکھ دیں، تاکہ وہ اپنی دوسری اولاد میں تقسیم کریں، جبکہ بقیہ اولاد کے پاس پہلے سے جائیداد موجود ہے، شریعت کی رو سے رہنمائی فرمائیں۔ شکریہ

جواب: صورت مذکورہ میں اگر والدہ نے بیٹے کو زمین اور دکان کا قبضہ دے دیا تھا، تو یہ زمین اور دکان بیٹے کی ملکیت شمار ہوگی، بیٹے کے انتقال کے بعد والدہ کے لیے اپنی بہو سے زمین اور دکان کی واپسی کا مطالبہ کرنا جائز نہیں ہے۔
لہذا مذکورہ زمین اور دکان بیٹے کے انتقال کے بعد اس کے شرعی ورثاء (جس میں والدہ بھی شامل ہیں) میں تقسیم کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

المستدرك على الصحيحين للحاکم: (رقم الحدیث: 2324)
عَنْ سَمُرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِذَا كَانَتِ الْهِبَةُ لِذِي رَحِمٍ مُحَرَّمٍ لَمْ يَرْجِعْ فِيهَا."

الھدایة: (226/3، ط: دار احیاء التراث العربی)
"وان وہب ہبۃ لذی رحم محرم منہ لم یرجع".

الدر المختار مع رد المحتار: (692/5، ط: دار الفکر)
وتتم الہبۃ بالقبض الکامل فی محوز مفرغ مقسوم ومشاع لا یبقی منتفعا بہ بعد ان یقسم وقال بعد اسطر ولو سلمہ شائعا لا یملکہ فلا ینفذ تصرفہ فیہ
وقال العلامۃ ابن عابدین:
(قولہ ولو سلمہ شائعا الخ، قال فی الفتاویٰ الخیریۃ ولا تفید الملک فی ظاہر الروایۃ… وذکر عصام انہا تفید الملک وبہ اخذ بعض المشائخ الخ ومع افادتہا للملک عند ہذا البعض اجمع الکل علی ان للواہب استردادہا من الموہوب لہ ولو کان ذارحم محرم من الواہب الخ۔

البحر الرائق: (باب الرجوع فی الھبة، 294/7، ط: دار الکتاب الاسلامی)
قولہ: والقاف القرابۃ فلو وہب لذی رحم محرم منہ لا یرجع لحدیث الحاکم مرفوعا اذا کانت الہبۃ لذی رحم محرم لم یرجع فیہا".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 539 Feb 01, 2022
walida / maa ka bete / son k / kay intiqal k / kay bad hiba / gift ki hui zameen or dukan ki wapsi ka mutalba karna

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.