سوال:
ہمیں لڑکے کا نام رکھنا ہے، گھر والوں کو احمد زاویان نام پسند آیا ہے، آپ بتادیں کہ کیا یہ نام رکھنا صحیح ہے؟
جواب: "زاویان" (Zaawiyaan) عربی زبان میں "زاو" کی تثنیہ بن سکتا ہے، جس کا معنی ہے: "موڑنے والا، لپیٹنے والا یا جمع کرنے والا"۔ کوئی خاص مطلب نہ ہونے کی وجہ سے یہ نام رکھنا مناسب نہیں ہے، بہتر یہ ہے کہ اس نام کے بجائے بچے کا نام انبیاء کرام علیہم السلام، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سے کسی کے نام پر، یا کوئی بھی اچھے معنیٰ والا نام رکھ لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن ابی داؤد: (رقم الحدیث: 4955، ط: دار ابن حزم)
عن أبي الدرداء قال: قال: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: تُدعون یوم القیامة بأسمائکم وأسماء آبائکم فأحسنوا أسمائکم․
القاموس الوحید: (ص: 729، ط: ادارة اسلامیات)
1. زوا الشی: اکٹھا کرنا، جمع کرنا۔
2. زوی الشی: لپیٹنا، سمیٹنا، لینا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی