سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! اگر نوٹ کے اوپر پیشاب لگ جائے، تو اسے پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے؟
جواب: کرنسی نوٹ کو پاک کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اسے کسی پاک مائع، مثلاً: پانی یا پیٹرول وغیرہ سے تین مرتبہ دھویا جائے، تین مرتبہ دھونے کا مطلب یہ ہے کہ ایک مرتبہ پاک مائع بہانے کے بعد قطرے ٹپکنا بند ہونے کا انتظار کیا جائے، جب قطرے گرنا بند ہو جائیں، تب دوبارہ پاک مائع بہایا جائے، اس طرح تین مرتبہ مائع بہانے سے کرنسی نوٹ پاک ہو جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیہ: (41/1، ط: مکتبہ رشیدیہ)
مايطهر به النجس عشرة: (منها) الغسل، يجوز تطهير النجاسة بالماء وبكل مائع طاهر يمكن إزالتها به كالخل وماء الورد ونحوه مما إذا عصر انعصر. كذا في الهداية.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی