سوال:
اگر تین دوستوں نے یہ طے کیا ہو کہ جس کے زیادہ نمبر آئینگے، وہ کھانا کھلائے گا، کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟
جواب: پوچھی گئی صورت میں اگر تینوں دوست بطور ارادہ یا وعدہ آپس میں یہ طے کرتے ہیں کہ جس کے نمبر زیادہ آئیں گے، وہ کھانا کھلائے گا، تو اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (بنی اسرائیل، الآیۃ: 34)
وَاَوْفُوْا بِالْعَهْدِۚ، اِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسْٔوْلَاo
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی