سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! حبہ کے کیا معنی ہیں؟ کیا یہ نام رکھنا جائز ہے؟
جواب: "حبہ" لفظ کے عربی میں دو تلفظ ہوسکتے ہیں:
1. "حَبَّۃ" (Habbah)(ح کے زبر، اور ب کی تشدید کے ساتھ) جس کے معنی ہیں: "دانہ"۔
2. "حُبَّۃ" (Hubbah)(ح کے پیش، اور ب کی تشدید کے ساتھ) بمعنی "معشوقہ"۔
لڑکیوں کے لئے مذکورہ بالا نام رکھنا مناسب نہیں ہیں، بہتر یہ ہے کہ ان ناموں کے بجائے بچی کا نام ازواجِ مطہرات، صحابیات رضوان اللہ علیہن میں سے کسی کے نام پر، یا کوئی بھی اچھے معنیٰ والا نام رکھ لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن ابی داؤد: (رقم الحدیث: 4955، ط: دار ابن حزم)
عن أبي الدرداء قال: قال: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: تُدعون یوم القیامة بأسمائکم وأسماء آبائکم فأحسنوا أسمائکم․
فیروز اللغات: (ص: 132، ط: دار الاشاعت)
حَبَّۃ : دانہ جمع حَبَّات۔
الحُبَّۃ: انگور کا بیج، معشوق، معشوقہ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی