عنوان: نجس زمین کو کس طرح پاک کیا جائے؟ (9306-No)

سوال: السلام عليكم، احناف كے نزدیک ناپاک زمین کو پاک کرنے کے جو تین طریقے ہیں، وہ بتادیں۔

جواب: واضح رہے کہ زمین کی ساخت مختلف ہونے کی وجہ سے اس پر لگی ہوئی نجاست کو پاک کرنے کے مختلف طریقے بیان کیے گئے ہیں، جو کہ درج ذیل ہیں:
1- اگر زمین کچی یا کھردری ہو اور اس میں پانی وغیرہ جذب ہو جاتا ہو، اگر ایسی زمین پر مائع (liquid) نجاست لگ جائے، تو اس زمین کے خشک ہونے سے وہ زمین پاک ہو جاتی ہے۔
2- اگر زمین سخت ہو، مثلاً ٹائل ماربل وغیرہ کا فرش ہو، یا سیمنٹ کا ایسا فرش ہو، جو بہت ملائم ہو، اور اس میں پانی وغیرہ جذب نہ ہوتا ہو، تو ایسی زمین پر اگر مائع نجاست لگ جائے، تو اسے پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس زمین کو پانی سے تین مرتبہ دھویا جائے، پھر خشک کپڑے سے اسے صاف کر لیا جائے، یا اس فرش پر اتنی مقدار میں پانی بہایا جائے، جس سے نجاست کا اثر زائل ہو جائے، اس طرح کرنے سے وہ فرش خشک ہونے کے بعد پاک ہو جائے گا۔
3- اگر پکی زمین مثلاً: ٹائل ماربل وغیرہ کے فرش پر نجاست خشک ہو جائے، اور نجاست کا اثر زائل ہو جائے، تو ایسی صورت میں وہ فرش پاک سمجھا جائے گا، تاہم احتیاط کا تقاضہ یہ ہے کہ اسے بھی پانی سے دھو کر پاک کر لیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الهندیة: (الفصل الأول فی تطھیر الأنجاس: 43/1، ط: دار الفکر)
" الأرض إذا تنجست ببول واحتاج الناس إلی غسلها، فإن کانت رخوةً یصب الماء علیها ثلاثاً فتطهر، وإن کانت صلبةً قالوا: یصب الماء علیها وتدلك ثم تنشف بصوف أوخرقة، یفعل کذلك ثلاث مرات فتطهر، وإن صب علیها ماء کثیر حتی تفرقت النجاسة ولم یبق ریحها ولا لونها وترکت حتی جفت تطهر، کذا في فتاویٰ قاضی خان".

و فیه ایضاً: (الفصل الأول فی تطھیر الأنجاس: 44/1، ط: دار الفکر)
’’( ومنها ) الجفاف وزوال الأثر الأرض تطهر باليبس وذهاب الأثر للصلاة لا للتيمم. هكذا في الكافي. ولا فرق بين الجفاف بالشمس والنار والريح والظل‘‘.

المحیط البرھانی: (الفصل السابع فی النجاسات وأحکامھا، 200/1، ط: دار الکتب العلمیۃ)
"وفی الفتاویٰ: البول إذا أصاب الأرض واحتیج إلی الغسل یصب الماء علیه ثم یدلك وینشف ذلك بصوف أو خرقة فإذا فعل ذلك ثلاثاً طهر، وإن لم یفعل ذلك ولكن صب علیه ماء کثیر حتی عرف أنه زالت النجاسة ولایوجد في ذلك لون ولا ریح، ثم ترک حتی نشفته الأرض کان طاهراً".

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2029 Feb 15, 2022
najas / najis zameen ko kis tarha / tarh pak kia jai / jaye?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Purity & Impurity

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.