resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: بیوی، چار بیٹیوں، چار بھائی اور دو بہنوں میں تقسیم میراث(9356-No)

سوال: میرے والد کا انتقال ہوا، ہم صرف چار بیٹیاں ہیں، کوئی بیٹا نہیں ہے، میری والدہ ہیں، ابو کے چار بھائی اور تین بہینں تھیں، ان میں سے ایک بہن ابو سے پہلے انتقال کر چکی تھیں۔ براہ کرم وراثت کی تقسیم کا طریقہ بتا دیں۔ شکریہ

جواب: مرحوم کی تجہیز و تکفین کے جائز اور متوسط اخراجات، قرض کی ادائیگی اور اگر کسی غیر وارث کے لیے جائز وصیت کی ہو، تو ایک تہائی (1/3) میں وصیت نافذ کرنے کے بعد کل جائیداد منقولہ و غیر منقولہ کو اڑتالیس (48) حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے بیوہ کو چھ (6)، چار بیٹیوں میں سے ہر ایک بیٹی کو آٹھ (8)، چار بھائیوں میں سے ہر ایک بھائی کو دو (2) اور دو بہنوں میں سے ہر ایک بہن کو ایک (1) حصہ ملے گا، جبکہ مرحوم بھائی کے انتقال سے پہلے جس بہن کا انتقال ہو گیا تھا، اس کو مرحوم بھائی کی میراث سے کچھ نہیں ملے گا۔
اگر فیصد کے اعتبار سے تقسیم کریں، تو بیوی کو %12.5 فیصد، ہر ایک بیٹی کو %16.66 فیصد، ہر ایک بھائی کو %4.16 فیصد اور ہر ایک بہن کو %2.08 فیصد ملے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الایة: 11)
يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلاَدِكُمْ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الأُنثَيَيْنِ فَإِن كُنَّ نِسَاء فَوْقَ اثْنَتَيْنِ فَلَهُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَكَ وَإِن كَانَتْ وَاحِدَةً فَلَهَا النِّصْفُ....الخ

و قوله تعالیٰ: (النساء، الایة: 12)
وَلَكُمْ نِصْفُ مَا تَرَكَ أَزْوَاجُكُمْ إِن لَّمْ يَكُن لَّهُنَّ وَلَدٌ فَإِن كَانَ لَهُنَّ وَلَدٌ فَلَكُمُ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْنَ مِن بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصِينَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ وَلَهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْتُمْ إِن لَّمْ يَكُن لَّكُمْ وَلَدٌ فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُم مِّن بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ....الخ

الدر المختار مع رد المحتار: (774/6، ط: دار الفکر)
ثم العصبات بأنفسهم أربعة أصناف: جزء الميت ثم أصله ثم جزء أبيه ثم جزء جده (ويقدم الأقرب فالأقرب منهم) بهذا الترتيب فيقدم جزء الميت (كالابن ثم ابنه وإن سفل".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster