عنوان: اولاد کی فرمانبرادی کے لیے دعا(9367-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! میرے دو بچے ہیں، ایک کی عمر پانچ سال اور دوسرے کی عمر تین سال ہے، دونوں بہت شرارتی ہیں، میں نے بہت مرتبہ سمجھایا، لیکن بالکل بھی کہنا نہیں مانتے، میں مار پیٹ کے خلاف ہوں، کچھ دعا یا عمل ہو تو بتادیں۔ جزاکم اللہ خیرا

جواب: اولاد کو فرمانبردار بنانے کے لیے سب سے پہلے بچوں کو حلال روزی کھلانا ضروری ہے، اور اس کے بعد جن چیزوں سے آپ انہیں منع کرنا چاہتے ہیں، ان چیزوں سے سب سے پہلے آپ خود پرہیز کریں، اس کے ساتھ ساتھ ان کی ہر قسم کی تربیت کرتے ہوئے اللہ کے حضور بکثرت دعا بھی مانگیں، ان شاء اللہ اولاد فرمانبردار ہو جائے گی۔
اولاد کی فرمانبرداری کے لیے یہ دعا بھی پڑھیں:
رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًاo
ترجمہ:
اے ہمارے پروردگار ! ہمیں اپنی بیوی بچوں سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما، اور ہمیں متقیوں کا سربراہ بنا۔
(الفرقان، آیت نمبر 74)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (الفرقان، الآیة: 74)

ربَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًاo

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1350 Mar 16, 2022
olad / aulad ki farmabardari / farmanbardar k / kay liye duaa

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.