سوال:
کیا "ایان " نام رکھنا صحیح ہے؟ اور اس کے معانی بھی بتادیں۔ جزاک اللہ خیراً
جواب: "اَیّان" (الف کے زبر اور یا کی تشدید کے ساتھ)عربی زبان کا لفظ ہے، جس کے معنی "جب" اور "کب؟" کے آتے ہیں، جبکہ "اَیَان"( "یا " کی تشدید کے بغیر) کوئی بامعنی لفظ نہیں ہے، اس لیے بچے کا نام اَیَّان (Ayyaan) یا "اَیَان" (Ayaan)دونوں طرح سے رکھنا مناسب نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن ابی داؤد: (رقم الحدیث: 4955، ط: دار ابن حزم)
عن أبي الدرداء قال: قال: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: تُدعون یوم القیامة بأسمائکم وأسماء آبائکم فأحسنوا أسمائکم․
القاموس الوحید: (ص: 144، ط: ادارة اسلامیات)
ایَّان: برائے شرط بمعنی"جب".
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی