سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! کیا حمیمہ نام رکھ سکتے ہیں اور اس کا مطلب کیا ہے اور کیا یہ کسی صحابیہ کا نام ہے؟ برائے مہربانی رہنمائی فرما دیں۔ جزاکم اللہ خیراً
جواب: "حَمِیْمَہ" (Hameemah)ایک صحابیہ کا نام ہے، اس کے معانی "قریبی رشتہ دار اور دوست" کے آتے ہیں، بچی کے لئے یہ نام رکھنا صحیح ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن ابی داؤد: (رقم الحدیث: 4955، ط: دار ابن حزم)
عن أبي الدرداء قال: قال: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: تُدعون یوم القیامة بأسمائکم وأسماء آبائکم فأحسنوا أسمائکم․
مصباح اللغات: (ص: 167، ط: خزینة علم و ادب)
الحَمِیْمیَة: حمیم کا مونث( قریبی رشتے دار، دوست).
اسد الغابة: (716/3، ط: مکتبة خلیل)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی