عنوان: پیشاب کرنے کے بعد شرمگاہ کے سرے میں تری محسوس ہونے کی وجہ سے وضو کا حکم (9484-No)

سوال: مجھے پیشاب کرنے کے تقریباً چار گھنٹے بعد بہت ہلکی سی تری محسوس ہوتی ہے، پیشاب کا قطرہ نہیں ہوتا، بلکہ ہلکی سی نمی ہوتی ہے، کبھی ہوتی ہے اور کبھی نہیں اور کبھی قطرہ سے بھی بہت کم ہوتی ہے، براہ کرم رہنمائی فرمادیں کہ کیا اس سے وضو ٹوٹ جائے گا؟

جواب: واضح رہے کہ جب تک شرمگاہ کے سرے سے تری ظاہر نہ ہو، بلکہ صرف اندرونی جانب سے نظر آئے، تب تک وضو برقرار رہے گا، لیکن جب تری شرمگاہ سے باہر نکل کر ظاہر ہوجائے تو اس سے وضو ٹوٹ جائے گا، اگرچہ وہ مقدار میں کم ہی کیوں نہ ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (135/1، ط: دار الفکر)
ثم المراد بالخروج من السبيلين مجرد الظهور، وفي غيرهما عين السيلان ولو بالقوة.
(قوله: مجرد الظهور) من إضافة الصفة إلي الموصوف: أي الظهور المجرد عن السيلان، فلو نزل إلي قصبة الذكر لا ينقض لعدم ظهوره، بخلاف القلفة فانه بنزوله إليها ينقض الوضوء.

حاشية الطحطاوي علي مراقي الفلاح: (فصل نواقض الوضوء، ص: 86، ط: قديمي كتب خانه)
منها ما خرج من السبيلين وإن قل.... والخروج يتحقق بظهور البلة علي رأس المخرج ولو إلي القلفة علي الصحيح.

فتاوی دار العلوم دیوبند: (107/1، ط: مکتبة العلم)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2225 May 19, 2022
peshab / peshaab karne / karnay k / kay bad sharamgah k / kay sirray me / mein tari mehsoos hone / hanay ki waja se / say wazu ka hokum / hokom?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Purity & Impurity

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.