سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! رزق میں برکت اور کشادگی کیلئے کوئی وظیفہ بتادیں۔ جزاک اللہ خیراً
جواب: پانچوں نمازوں کا اہتمام، صدقہ و استغفار کی کثرت اور رات کو سورۃ الواقعہ پڑھنے کا اہتمام فرمائیں، اس کے ساتھ ساتھ درج ذیل دعا پڑھنے کی عادت بنالیں:
'' اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلِيْ ذَنْبِيْ وَ وَسِّعْ لِيْ فِيْ دَارِيْ وَ بَارِكْ لِيْ فِيْ رِزْقِيْ''۔
ترجمہ: اے اللہ !میرے گناہ بخش دیجیے، اور میرے گھر میں وسعت اور میرے رزق میں برکت عطا فرما۔
ان شاء اللہ ! ان اعمال کے کرنے سے روزی میں برکت اور کشادگی ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (نوح، آلایۃ: 10- 12)
فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًاo يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُم مِّدْرَارًاo وَيُمْدِدْكُم بِأَمْوَالٍ وَبَنِينَ وَيَجْعَل لَّكُمْ جَنَّاتٍ وَيَجْعَل لَّكُمْ أَنْهَارًاo
مشكاة المصابيح: (رقم الحدیث: 2181)
عن ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ قَرَأَ سُورَةَ الْوَاقِعَةِ فِي كُلِّ لَيْلَةٍ لَمْ تُصِبْهُ فَاقَةٌ أَبَدًا» . وَكَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ يَأْمُرُ بَنَاتَهُ يَقْرَأْنَ بهَا فِي كل لَيْلَة. رَوَاهُ الْبَيْهَقِيّ فِي شعب الْإِيمَان".
السنن الکبری للنسائی: (رقم الحدیث: 9908)
عَنْ أَبِي مُوسَى الأشعري قَالَ: ( أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِوَضُوءٍ ، فَتَوَضَّأَ ، وَصَلَّى ، وَقَالَ: (اللهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي ، وَوَسِّعْ لِي فِي دَارِي ، وَبَارِكْ لِي فِي رِزْقِي)
مسند احمد: (رقم الحدیث: 2134)
عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنَّہُ رَمَقَ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَھُوَ یُصَلِّیْ فَجَعَلَ یَقُوْلُ فِیْ صَلَاتِہِ: ((اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ ذَنْبِیْ وَوَسِّعْ لِیْ فِیْ دَارِیْ وَبَارِکْ لِیْ فِیْمَا رَزَقْتَنِیْ۔))
الكبائر للذهبي: (ص: 23، ط: دار الندوة الجدیدة)
وَقد ورد فِي الحَدِيث أَن من حَافظ على الصَّلَوَات الْمَكْتُوبَة أكْرمه الله تَعَالَى بِخمْس كرامات يرفع عَنهُ ضيق الْعَيْش وَعَذَاب الْقَبْر وَيُعْطِيه كِتَابه بِيَمِينِهِ ويمر على الصِّرَاط كالبرق الخاطف وَيدخل الْجنَّة بِغَيْر حِسَاب...الخ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی