عنوان: رشتہ کے وقت لڑکی یا لڑکے کی بیماریاں چھپانے کا حکم(9495-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! لڑکا یا لڑکی کی شادی کے لئے پیغام بھیجا جاتا ہے، بعض اوقات لڑکے میں اور بعض اوقات لڑکی میں کچھ بڑی بیماریاں ہوتی ہیں، جیسے: کینسر، مرگی، دل کے وال بند ہونا، گردے فیل ہونا یا ڈائیلاسز پر ہونا، اور بعض اوقات چھوٹی بیماریاں ہوتی ہیں، جیسے: تھوڑا بلڈ پریشر ہے، تھوڑی سی دوائی کھاتا ہے، تو صحت مند رہتا ہے، معمولی شوگر ہے، دوائی کھاتا ہے سیٹ رہتا ہے، معمولی ڈپریشن ہے، دوائی کھاتا ہے، سیٹ رہتا ہے، اب مسئلہ یہ ہے کہ جو بڑی بیماریاں ہیں، وہ تو بتانی چاہیے، لیکن اگر چھوٹی بیماریاں بتاتے ہیں، تو رشتہ نہیں ملتا، اور لڑکا یا لڑکی بڑی عمر تک کنوارے ہی رہتے ہیں، تو اس معاملے میں کیا کیا جائے، آیا شرعاً بتانا ضروری ہے؟ رہنمائی فرمادیں۔

جواب: پوچھی گئی صورت میں جو بیماریاں ازدواجی رشتہ میں رکاوٹ ہوں یا ایسی بڑی بیماریاں ہوں، جن کا علاج بظاہر آسان نہ ہو، تو ایسی بیماریاں چھپانا دھوکہ دہی ہے، جو کہ ناجائز ہے۔
البتہ ایسی چھوٹی موٹی بیماریاں جو ازدواجی رشتے میں رکاوٹ نہ ہوں، اور ان کا علاج بھی بظاہر آسان ہو، تو ایسی بیماریوں کا ذکر کرنا ضروری نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

إحياء العلوم للغزالي: (39/2، ط: دار المعرفة)
وَالْغُرُورُ يَقَعُ فِي الْجَمَالِ وَالْخُلُقِ جَمِيعًا فَيُسْتَحَبُّ إِزَالَةُ الْغُرُورِ فِي الْجَمَالِ بِالنَّظَرِ وَفِي الْخُلُقِ بالوصف والإستيصاف فينبغي أن يقدم ذلك على ‌النكاح وَلَا يَسْتَوْصِفُ فِي أَخْلَاقِهَا وَجَمَالِهَا إِلَّا مَنْ هو بصير صادق خبير بالظاهر والباطن ولا يَمِيلُ إِلَيْهَا فَيُفْرِطَ فِي الثَّنَاءِ وَلَا يَحْسُدُهَا فيقصر فالطباع مائلة في مبادي ‌النكاح ووصف المنكوحات إلى الإفراط والتفريط وقل من يصدق فيه ويقتصد بَلِ ‌الْخِدَاعُ وَالْإِغْرَاءُ أَغْلَبُ وَالِاحْتِيَاطُ فِيهِ مُهِمٌّ لمن يخشى على نفسه التشوف إلى غير زوجته.

کذا فی فتاوی دار العلوم دیوبند: رقم الفتوی: 206-152/N=4/1442

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 670 May 23, 2022
nikah k / kay waqt larkey / larkay ya larki / girl ki bemaria / bemarian chupane / chupanay ka hokum / hokom?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Nikah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.