سوال:
میری بیٹی کا نام "فاتحہ نور" ہے، مجھے آج کسی نے کہا کہ یہ نام نہیں ہوتا، کیا آپ مجھے بتا سکتے ہیں کہ یہ نام ٹھیک ہے یا نہیں؟
جواب: "فاتحة" کا معنی ہے ابتدا کرنے والی، کھولنے والی اور "نور" کا معنی ہے روشنی، یعنی روشنی کی ابتدا کرنے والی یا روشنی کھولنے والی، معنی کے اعتبار سے فاتحہ نور (Faatihah Noor) نام رکھنا درست ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
المعجم الوسيط: (ص: 671، ط: مكتبة الشروق الدولية)
"(الفاتحة): من الكتاب الكريم: سورة الحمد. وفاتحة كل شيء: أوله ومبدؤه".
و فیه ایضاً: (ص: 962، ط: مكتبة الشروق الدولية)
"(النور): الضوء وسطوعه".
واللہ تعالٰی أعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی