عنوان: ناپاک خشک زمین پر کپڑا بچھا کر نماز پڑھنا(956-No)

سوال: کیا نماز پڑھی جانے والی جگہ کا پاک ہونا ضروری ہے؟ اگر خشک زمین ناپاک ہو تو کیا اس کے اوپر کوئی کپڑا ڈال کر نماز ادا کر سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب: جی ہاں! جس جگہ نماز پڑھی جائے اس جگہ کا پاک ہونا ضروری ہے، لہذا اگر زمین ناپاک ہونے کے بعد خشک ہوچکی ہو اور اس پر نجاست کا کوئی اثر ظاہر نہ ہو تو اس جگہ نماز ادا کرنا جائز ہے، خواہ اس جگہ کپڑا بچھایا جائے یا نہیں، البتہ اگر نجاست خشک ہو چکی ہو اور اس کے اثرات موجود ہوں تو اس پر بچھایا جانے والا پاک کپڑا اگر اتنا موٹا ہو جس سے نجاست صاف طور پر نظر نہ آئے یا اس نجاست کی بدبو کپڑے کے اوپر سے نہ سونگھی جا سکتی ہوتو ایسا کپڑا بچھاکر نماز پڑھنا درست ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (311/1، ط: دار الفکر)
(و) تطهر (أرض) بخلاف نحو بساط (بيبسها) أي: جفافها ولو بريح (وذهاب أثرها كلون) وريح (ل) أجل (صلاة) عليها

الھندیۃ: (44/1، ط: دار الفکر)
(ومنها) الجفاف وزوال الأثر الأرض تطهر باليبس وذهاب الأثر للصلاة لا للتيمم. هكذا في الكافي

رد المحتار: (626/1، سعید)
كذا الثوب إذا فرش على النجاسة اليابسة؛ فإن كان رقيقاً يشف ما تحته أو توجد منه رائحة النجاسة على تقدير أن لها رائحة لايجوز الصلاة عليه، وإن كان غليظاً بحيث لايكون كذلك جازت”.

الفتاوی الهندیة: (62/1)
“ولو كانت النجاسة رطبةً فألقى عليها ثوباً وصلى إن كان ثوباً يمكن أن يجعل من عرضه ثوباً كالنهالي يجوز عند محمد وإن كان لايمكن لايجوز إن كانت يابسةً جازت إذا كان يصلح ساتراً. كذا في الخلاصة”.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 884 Feb 27, 2019
zameen ki paki paaki ka hukum, Ruling on cleansing the floor

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.