سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! ہبہ اور صدقہ میں کیا فرق ہے؟
جواب: "ہبہ" کے معنی تحفہ یا "ہدیہ" کے آتے ہیں، جو کسی شخص سے اظہار محبت یا تعلق کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔
"صدقہ" کسی ضرورتمند شخص کو اللہ رب العزت کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کی خاطر کوئی چیز دینے کو کہا جاتا ہے، اگرچہ "ہبہ" میں بھی ثواب کی نیت کی جاسکتی ہے، لیکن صدقہ میں اصل مقصود ثواب ہی ہوتا ہے۔
دوسرا فرق یہ ہے کہ "ہبہ" ضرورتمند اور غیر ضرورتمند دونوں افراد کو دیا جاتا ہے، جبکہ صدقہ کسی ضرورتمند کو ہی دیا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الکوکب الدراری شرح صحیح البخاري: (38/8، ط: دار احیاء التراث العربي)
"والفرق بين الصدقة والهبة أن الصدقة هبة لثواب الآخرة والهدية هبة تنقل إلى المتهب إكراماً له
بدائع الصنائع: (157/2، ط: زکریا)
اما صدقة التطوع فیجوز صرفھا الی الغنی لانھاتجری مجری الهبة
البحر الرائق: (427/2، ط: زکریا)
لا تحل صدقة لغني، خرج النفل منہا؛ لأن الصدقة علی الغني هبة
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی